راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن ،3منشیات فروش گرفتار ، منشیات ، اسلحہ برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی3منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس اوراسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، نصیر آباد پولیس نے منشیات فروش و اشتہاری مجرم شکیل احمد کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی2کلو420گرام ہیروئن برآمد کی،منشیات فروش اشتہاری مجرم سال 2020سے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرارہونے میں مدد دینے کے مقدمہ میں نصیرآباد پولیس کو مطلوب تھا، گنجمنڈ ی پولیس نے منشیات فروش باسمالی خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو420گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ رتہ امرال پولیس نے منشیات فروش عرفانی عرف فانی کوگرفتار کرکی01کلو300گرام چرس اوراسلحہ برآمد کیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں