کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 2 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ سچل تھانے میں درج

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی سپرہائی وے ٹیچرز سوسائٹی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 مزدوروں کے قتل کے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

واردات کے وقت رنگ کا کام کرنے والے تین مزدور ممتاز، عبداللطیف اور عبدالرشید ساتھ تھے کہ موٹرسائیکل سوار سٹریت کرمنلز کی فائرنگ سے ممتاز اور عبدالطیف جاں بحق جبکہ عبدالرشید بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول ممتاز کے والد محمد قاسم کی مدعیت میں سچل پولیس سٹیشن میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالرشید نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رکنے کا اشارہ کیا تھا اور دونوں مسلح ملزمان شکل و صورت سے افغانی لگ رہے تھے۔ سپر ہائی وے کے قریب2 موٹرسائیکل سوار افغانیوں نے اسلحہ کے زور پر رکنے کا اشارہ کیا، ہم نے رکنے کے بجائے موٹرسائیکل بھگادی جس پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے ممتاز اور عبداللطیف جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں