بگ بیش لیگ پر کورونا کا کاری وار،خطرات کے بادل منڈلانے لگے

کورونا کی نئی لہر کے سبب شیڈولڈ میچز متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،شاداب خان،حارث رئوف اور دیگر پاکستانی کرکٹر تاحال محفوظ

سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیموں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیڈیول کردہ میچز اور بی بی ایل کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ روز میلبورن سٹارز سپورٹ سٹاف میں سے ایک شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میچ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے اور ان پی سی آر ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں اور 8 سپورٹ سٹاف کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

میلبورن سٹارز ہی نہیں بلکہ سڈنی تھنڈرز کے بھی چار کرکٹر کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد اب لازمی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز بھی اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش کے لیے موجود ہیں، حارث روف میلبورن سٹارز کا حصہ ہیں، ان کے بارے اطلاع ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ دوسری جنب شاداب خان، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں اور فخر زمان آج برسبین ہیٹ کو جوائن کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں