سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں

ؔتجاوزات کنندگان کا 10 ٹرک سامان ضبط ، متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے علاقے لہتڑار روڈ میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں تجاوزات کنندگان کا 10 ٹرک سامان ضبط جبکہ متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد کے علاقے لہتڑار روڈ میں کھنہ پل سے ترامڑی چوک تک کی گئیں جہاں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 72 غیر قانونی ڈھانچے، 3 عارضی دکانیں، 26 شیڈز، 2 لکٹری کے ٹال، 8 غیر قانونی تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والے اڈے، 11 سائن بورڈز، 18 پھلوں کے سٹالز اور 4 غیرقانونی نرسریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی بعد ازاں روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی بھر پور کارروائیاں کی گئیں جس میں درجنوں غیر قانونی اسٹالز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور تجاوزات ہٹاتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا 10 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا ان تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں پیدا ہونے والے خلل سے شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا تھا آپریشن کے بعد ان راہدریوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہیواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں