اسلام آباد،ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 1,45007موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی،متعدد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفاقی شہر میں ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 1,45007موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ متعدد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے،کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈڈسپلن قائم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے، رواں سال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والی1,45007 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے دوران ہزاروں شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے، ہماری اولین ترجیح شہریوں کی تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہاکہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں