سال 2021کے دوران پاکستان نے5ٹیموں کے خلاف 9ٹیسٹ کھیلے ،7جیتے ،2 ہارے ،کامیابی کاتناسب 77.77فیصدرہا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سال 2021کے دوران پاکستان نی5ٹیموں کے خلاف 9ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی7میچ جیتے اور2 ٹیسٹ میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کاتناسب 77.77فیصدہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میچ جیتے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلااورہارانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں جیتے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب 100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارا جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔زمباوے کے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میچ جیتے زمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں