جب پی ایس ایل میں کیٹیگری کم کی گئی تو میں اپنی فرنچائز پر برس پڑا تھا ،ٹیم انتظامیہ مجھے منانے میں کامیاب رہی، کامران اکمل

کراچی (سپورٹس ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ جب پی ایس ایل میں کیٹیگری کم کی گئی تو میں اپنی فرنچائز پر برس پڑا تھا تاہم ٹیم انتظامیہ مجھے منانے میں کامیاب رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے پی ایس ایل سیزن میں کیٹیگری کم کیے جانے پر اپنے جذبات اور احساسات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جب پی ایس ایل میں کیٹیگری کم کی گئی تو میں اپنی فرنچائز پر برس پڑا تھا تاہم ٹیم انتظامیہ مجھے منانے میں کامیاب رہی۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کیٹیگری پی سی بی نے بنائی تھی، جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ تجویز ہے کہ پی سی بی کارکردگی دیکھ کر پی ایس ایل کے لئے کیٹیگری بنایا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں