کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ تا حال اٴْن کے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو اٴْن کے ہاتھ پر موجود ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگوکرتے ہوئے متھیرا نے انکشاف کیا کہ ’اٴْن کے جسم پر 40 ٹیٹو ہیں، یہ ٹیٹوز مختلف چائنیز شکال ہیں، اٴْن کے ہاتھ پر سابق شوہر کے نام کا بھی ٹیٹو گدا ہوا تھا، علیحدگی کے بعد انہوں نے اسے مٹانے کی بہت کوشش کی مگر یہ تا حال نہیں مٹ سکا ہے‘۔متھیرا نے اس دوران اپنے مداحوں کو مشورہ بھی دیا کہ کبھی بھی اپنے پارٹنر کے نام کا ٹیٹو نہ بنوائیں ورنہ پارٹنرز تو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں مگر ٹیٹوز رہ جاتے ہیں.