گوجرانوالہ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان ابوبکر استنبول ایئرپورٹ پر پھنس گیا، حکومت سے مدد کی اپیل

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) گوجرانوالہ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان ابوبکر استنبول ایئرپورٹ پر پھنس گیا، ابوبکر نے ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی۔

ابوبکر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آتشزدگی میں جھلس جانے کے باعث فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے، زخمی حالت میں ایئرپورٹ پر ہوں، کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے۔متاثرہ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل میرا بیٹا ابوبکر لیبیا گیا تھا جہاں آگ سے جھلس کر زخمی ہو گیا تھا، لیبیا سے واپس آتے ہوئے ابوبکر کو زخمی ہونے کے باعث استنبول ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ایئرپورٹ پر زخمی حالت میں بے یارو مددگار ہے، اگر ہماری کوئی حکومت ہے تو ہماری مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں