سنتیاگو: (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی کے صدارتی انتخابات میں سابق سٹوڈنٹ لیڈر گیبرئیل بوریک نے میدان مار لیا، ملک کے کم عمر ترین صدر بن گئے۔
35 سالہ گیبرئیل بوریک دو ہزار بارہ میں چلی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔ دو ہزار اٹھارہ میں ایک عوامی تحریک کی قیادت کی اور اب صدارتی انتخابات جیت کرملک کے صدر بن گئے۔
پچاس برس بعد سوشل صدر کی جیت کی خوشی میں سنتیاگو کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے جشن منایا جبکہ چلی کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔