جرمنی میں ایک مکان سے پانچ لاشیں برآمد،تحقیقات میں پیش رفت

جعلی کوروناسرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے پر گھر کے سربراہ نے سب کو مار دیا، پراسیکیوٹر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹرنے کہاہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بیٹیوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر نے بتایاکہ خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا علم بیوی جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں کے سربراہ کو ہوگیا تھا۔

جعلی سرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کے سربراہ نے سب کو مار دیا۔رپورٹس کے مطابق گھر کے سربراہ نے ساری بات ایک تحریر میں لکھ کر رکھی تھی جو پولیس کو اس کے گھر سے ملی۔واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور3 بچیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں