راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں 02 موٹر سائیکلوں پر سوار 03 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ.
فائرنگ کے دوران میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، جبکہ 02ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے.واقعہ کی اطلاع پر ایس پی پوٹھوہار اور ایس ڈی پی او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ ایس ایچ ریس کورس کے پاس موقعہ پر پہنچ گئے.
پولیس نے 02 موٹرسائیکلوں پر سوار 03ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا،مگرملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی.زخمی ملزم کی شناخت وقاص شاہ عرف وکی کے نام سے ہوئی جس نے گزشتہ شب پولیس کانسٹیبل عادل ایوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا.ملزم کے ساتھیوں کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کی جارہی ہے، گرفتار ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،شہریوں سے لوٹ مار کرنے اور ان پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار