سپریم کورٹ میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کیخلاف کرکٹر خالد لطیف نے سزا کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کیخلاف کرکٹر خالد لطیف نے سزا کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔
تفضل رضوی نے کہاکہ جسٹس اعجاز الاحسن صاحب آپ بھی جوانی میں ہارڈ ہٹنگ بلے باز تھے، درخواست گزار خالد لطیف بھی ہارڈ ہٹنگ کرنے والے بیٹسمین ہیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے کہاکہ درخواست واپس نہ لی جاتی تو آج کافی ہارڈ ہٹنگ ہونی تھی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ مقدمہ چلتا تو صورتحال کافی مختلف ہونی تھی، خالد لطیف نے کہاکہ 10 فروری کو میری پانچ سالہ سزا پوری ہو رہی ہے،پی سی بی نے خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں