لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی انتظامیہ اور پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی ڈوگما کی کرپشن بے نقاب

زیر نظر تصویر : ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور …….کھانے کے اور….؟

جامشورو(بیووچیف حیدرآباد نثار احمد لاشاری سے )ذرائع کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی انتظامیہ اور پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی ڈوگماکی کارستانیوں سے ڈوگما سیکورٹی کمپنی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی کرپٹ انتظامیہ کروڑوں روپے ہڑپ کر رہے ہیں سیکورٹی کمپنی کا کام سیکورٹی مہیا کرنا ہوتا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور سیکورٹی کمپنی نے سیکورٹی اہلکاروں سے ذاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک پول پر بینر زاورجھنڈے لگانے پر مجبور کر کے گونمنٹ کے فنڈز سے کروڑوں روپے ہڑپ کر رہے ہیں .

یا رہے یونیورسٹی انتظامیہ کو ان کاموں کے لئے کروڑوں روپے کا فنڈ ملتا ہے میڈیکل یونورسٹی کی کرپٹ انتظامیہ اور سیکورٹی کمپنی کے کرتا دھرتا اس فنڈ سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں یاد رہے اگست کے مہینے میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کی تمام تر ذمہ داری سیکورٹی کمپنی کے چہیتے نیاز چانڈیو پر ہے جس نے غریب ملازمین کو حکم دیاتھا کہ 14 اگست کے جھنڈے الیکٹرک کھمبوں پر لگاو جھنڈے لگاتے ہوئے ایک ملازم فرحان لُونڈ کھمبے سے گر کر فوت ہو گیا تھااور اس کا ایک دیگر ساتھی توفیق شدید زخمی ہو تھا، جس پر کمپنی انتظامیہ اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے توجہ دی. سیکورٹی انتظامیہ نے فوت ہونے والے سرکاری ملازم کی بیوہ کو نوکری دینے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اس مجبورکو ڈیلی ویجز پر رکھا گیا اور زخمی ہونے والا ملازم توفیق فاقوں بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہے اس حادثے کے ذمہ دار نیاز چانڈیو کو ڈوگما کمپنی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھالیکن ذرائع کے مطابق کچھ دنوں بعد نیاز چانڈیو کا ایک عزیز جو ڈوگما کمپنی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی کرپٹ انتظامیہ کا چہیتا سمجھا جاتا ہے نے یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس ایڈمنسٹریٹر محبوب سنجرانی کلرک حمید کمبھر پر دباﺅ ڈال کرنیاز چانڈیو جو اس حادثے کا ذمہ دار تھا اس کو انصاف دے کر گریڈ 9 میں حوالداربنوا دیاجب ایسی صورتحال ہو گی تو نیاز چانڈیوجیسے لوگ بدلہ لینے کے لیے غریب ملازمین پر ظلم کے پہاڑکیوں نہ توڑیں گے.

ایسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے سندھ ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ اورگورنر سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کی کرپٹ انتظامیہ ایڈمنسٹریٹر محبوب سنجرانی کلرک حمید قنبر اور اس حادثے کے اصل ذمہ دارنیاز چانڈیوکو فور ی طور پرمعطل کر کے ایک صاف شفاف انکوائری کی جائے اورایسے کرپٹ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر غریب سیکورٹی ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں