مظفرگڑھ:(سپورٹس ڈیسک) چھٹی تھل جیپ ریلی کا کل 25 نومبر سے آغاز ہو گا، انتظامیہ نے مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقوں میں 190 کلومیٹر سے زائد طویل ٹریک تیار کیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کل 25 نومبر کو ہی ہوگی،26 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا جبکہ 27 نومبر کو سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہونگے، 28 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی۔
جیپ ریلی کا سٹارٹنگ پوائنٹ مظفرگڑھ کا چھانگا مانگا ٹیلہ متعین کیا گیا ہے جبکہ مقابلے میں شریک رائیڈرز 190 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کریں گے۔