لاہور:(سپورٹس ڈیسک) فرانس کےمعروف فٹبال کلب کے سٹرائیکر کریم بینزیما کو اپنی سابق فرانسیسی ٹیم کے ساتھی میتھیو والبوینا کو جنسی ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے پر ایک سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسیسی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا اس سے زیادہ سخت تھی جو 33 سالہ کھلاڑی کے خلاف 2015 کی بھتہ خوری کی کوشش پر مانگی گئی تھی، جس کی وجہ سے بینزیما کو ساڑھے پانچ سال کے لیے فرانس کی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔