گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ گورنراوپن گالف چیمپئن شپ 2021ء کا افتتاح کردیا

چمپئن شپ کا مقصد ملک میں کھیل کے شعبے کو فروغ دے کر گالفرز کی حوصل افزائی کرنا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی (سپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ نے چار روزہ سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ 2021ء کا افتتاح کیا۔پاکستان گالف فیڈریشن اینڈ سندھ گالف ایسوسی ایشن سے مستند شدہ پہلا گورنرسندھ کپ اوپن گالف چیمئن شپ 25نومبر سے 28نومبر 2021 ء تک جاری رہے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 300گالف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں سے 150پروفیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگری پروفیشنل ، سینئر پروفیشنل ، جونیئر پروفیشنل ، امیچرز، سینئر ، Veterans، لیڈیز اینڈ جونیئر شامل ہیں۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ چار روزی گالف ٹورنا منٹ سے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔گالف کے مختلف ٹورنا منٹ منعقد کرنے سے بیرون ممالک سے بھی کھلاڑی پاکستان آئیں گے اوربیرون ممالک سے اسپورٹس میں حصہ لینے سے ٹورزم میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 90 لاکھ روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کیش انعامات سے مالی معاونت ہو سکے گی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اوپن گالف چیمپئن شپ کل بروزجمعرات سے شروع ہوگا اور چار دن تک جاری رہے گاچیمپئن شپ کا مقصد ملک میں کھیل کے شعبے کو فروغ دینا اور گالفرز کی حوصل افزائی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ انٹرنیشنل گالف کے کھلاڑی بھی پاکستان میں آئیں اور اس شعبے کو فروغ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں