10

جانوروں سے نہیں لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہوں: عائشہ عمر

لاہور: (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر ان دنوں تنزانیہ میں وقت گزار رہی ہیں، کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں کچھووں میں گھری دکھائی دے رہی ہیں۔

بہت سے افراد نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کے اس طرح کچھووں میں گھرے ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ لوگوں اور ان کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔

اداکارہ قدرت کے قریب رہنے کو خوب ترجیح دیتی ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر چند روز قبل جاری ویڈیو میں وہ پانی میں موجود دکھائی دیں، ان کے ارد گرد کچھوے بھی موجود تھے جن کو وہ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی تھیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کچھووں سے بالکل خوفزدہ محسوس نہیں ہو رہیں بلکہ کھانے کھلاتے ہوئے انہیں پیار بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں