ہریانہ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریا ست ہریانہ میں ہندوؤں کے ستائے مسلمانوں کی نمازِ جمعہ کے لیے سکھوں نے گوردوارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔انتہا پسند ہندوؤں نے گڑگاؤں کے میدانوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی عملاً ناممکن بنا رکھی ہے۔
پولیس کی جانب سے نماز کی اجازت کے باوجود انتہا پسند ہندو عین نماز کے وقت آکر مظاہرے اور پوجا کرتے ہیں۔ انتہا پسند ہندو میدان میں گوبر پھیلا کر نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دیتے۔ایسے میں بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کی نمازِ جمعہ کے لیے سکھ نے بڑا اعلان کیا ہے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہی