سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے شرکاء پر کریک ڈاؤن، پندرہ افراد کو گولی مار دی گئی

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں سکیورٹی فورسز نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے شرکائ پر فائر کھول دیا۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم پندرہ افراد کو گولی مار دی گئی۔

جمہوریت کی حامی ڈاکٹرز یونین کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے شمال میں ایسے مظاہروں کے دوران سکیورٹی دستوں کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ ماہ سوڈان میں فوج کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بٴْدھ خونریز ترین دن ثابت ہوا۔ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ رابطوں کی معطلی کے باوجود پورے خرطوم میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں