صدرمملکت عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے الوداعی ملاقات

صدرمملکت کی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملکی سکیورٹی کیلئے خدمات کی تعریف،صدر مملکت نے کورکمانڈر پشاور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملکی سکیورٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں کورکمانڈر پشاور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی سلامتی کیلئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کورکمانڈر پشاور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے رواں سال 26 اکتوبر کو پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئندہ کیلئے باقاعدہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ اسی طرح 8 نومبر کو کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں