اقوام متحدہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے جس میں 3خودکش حملہ آوروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوٹیرس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ میں یوگنڈا میں نفرت انگیز دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ا ن حملوں کے کمیشن میں ملوث تمام لوگوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔یوگنڈا کی پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن کے ایک چیک پوائنٹ اور سرکاری دفاتر والی سڑک پر ہونے والے 2 دھماکوں میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔