اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب آج کرتار پور کا دورہ کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ بھارتی وزیر اعلی وفد کے ہمراہ کل کرتار پور راہدری کے زریعے داخل ہوں گے۔
وفد میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھی شامل ہوں گے جبکہ مشہور کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سِدّھو بھی آج پاکستان آئیں گے۔
وزرات خارجہ نے بھارتی وزیر اعلیٰ کی کرتار پور آنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز کرتار پور راہدری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔