خرطوم: (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین پر فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
شمالی خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں اور آنسو گیس کے شیلز برسائے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
فوج نے مظاہروں کو روکنے کے لیے خرطوم اور دیگر شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں جبکہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔