لیبیا،جنرل خلیفہ حفتر کاصدارتی انتخابات میں بہ طور امیدوار حصہ لینے کا اعلان

حفترکے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے سے طرابلس اور مغربی علاقوں میں بہت سے لوگ ناراض ہوں گے،رپورٹ

طرابلس(انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے مشرقی حصے سے تعلق رکھنے والی قومی فوج(ایل این ای)کے کمانڈرخلیفہ حفتر نے آیندہ ماہ ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بہ طور امیدوارحصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خلیفہ حفتر نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ انتخابات ہی ملک کودرپیش شدید بحران سے نکالنے کا واحد راستہ ہیں۔
اس وقت ہمارا ملک اس بحران کی گہری کھائی میں گرچکاہے۔وہ مشرقی شہربنغازی میں بہ طورصدارتی امیدوار اپنے کاغذات جمع کرانے والے تھے۔

واضح رہے کہ جنرل خلیفہ حفترنے 2014 میں طرابلس میں قائم حکومت کے حامی دھڑوں کے خلاف مسلح جنگ چھیڑدی تھی۔ان کے زیرقیادت لیبی قومی فوج نے طرابلس پر قبضہ کرنے کے لیے 14 ماہ تک جارحانہ فوجی کارروائی کی تھی لیکن بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ حکومت نے ان کی اس فوجی مہم جوئی کومسترد کردیا تھا اوراس کو ملک کی سالمیت کے خلاف سازش قراردیا تھا۔

خلیفہ حفترکے بہ طور صدارتی امیدوارانتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے سے طرابلس اور مغربی علاقوں میں بہت سے لوگ ناراض ہوں گے کیونکہ ان کا یہ مقف ہے کہ لیبی قومی فوج کے زیرنگیں ملک کے مشرقی علاقوں میں منصفانہ اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد نہیں ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں