نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ریئل اسٹیٹ ٹائیکون للیت گویل کو منی لانڈرنگ کیالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق للیت گویل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا ہے، للیت گویل کو 4 روز قبل دلی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔للیت گویل سے فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فنانشل فراڈ کے معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔للیت گویل کا نام پنڈورا لیکس میں بھی آیا تھا۔ جس کے مطابق للیت گویل نی77 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے برٹش ورجن آئی لینڈز منتقل کیے تھے۔