چین اور امریکہ اپنے رہنماؤں کی ملاقات کے مخصوص انتظامات کررہے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین اور امریکہ اپنے رہنماؤں کی ملاقات کے مخصوص انتظامات کررہے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ ریمارکس روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال پر دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال صدر شی جن پنگ نے صدر جو بائیڈن سےفون پر بات چیت کی ہے اور دونوں سربراہان مملکت نے مختلف طریقوں سے باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان نےمزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی فریق اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور دونوںممالک تعلقات کومثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں