سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان، شاہی فرمان جاری

شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی افراد سعودی شہریت کیاہل ہوں گے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی افراد سعودی شہریت کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ثقافت،کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہیکہ سعودی شہریت ویژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق پیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں