امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں کے بعد امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان بڑھ چکا ہے۔
مھنگائی کے باعث تیل، گاڑیوں اور مکان کی قمیتوں میں اضافہ 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح قراردیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پراثر پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں