سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ

کولمبو: (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہو گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

سری لنکا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ملک کے 25 میں سے 17 اضلاع شدید متاثر ہوئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ پانی ایک ہسپتال میں بھی داخل ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب زدہ اضلاع سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خوراک اور ادویات بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں