برطانیہ میں کورونا وائرس کے انسداد کی گولیوں کا استعمال رواں ماہ سے ہوگا،برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی

لندن (بیورو رپورٹ) برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی میرک کی تیار کردہ انسداد وائرس کی گولی کا آزمائشی استعمال ماہ نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دواں کے نگران برطانوی ادارے نے گزشتہ ہفتے اس گولی کو استعمال کرنے کی مشروط منظوری دی تھی۔ کورونا وائرس کے انسداد کی یہ پہلی دوا ہو گی جو منہ سے نگلی جائے گی۔ برطانیہ کی جانب سے اکتوبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے میرک کی قریب چار لاکھ اسی ہزار اور فائزر کی ڈھائی لاکھ خوراکیں محفوظ کر لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں