سعودی فضائی دفاع نے ابھا ہوائی اڈے کی سمت داغا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون مارگرایا

حوثی ملیشیا کے اس طرح کے معاندانہ حملوں کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جارہے ہیں،بیان

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت داغے گئے حوثی ملیشیا کے ڈرون کو مارگرایا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ٹویٹر پر اس حملے کی اطلاع دی اورکہا کہ حوثی ملیشیا کے اس طرح کے معاندانہ حملوں کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلیے خطرے کے ذرائع سے نمٹاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں