نیوزی لینڈ، پہلی بار ایک روز میں 2 سو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

آکلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کے لیے تقریبا 3 ماہ سے پابندیاں عائد ہیں،غیرملکی میڈیا

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پہلی بار ایک روز میں کورونا وائرس کے 2 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے زیادہ 2 سو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ آکلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کے لیے تقریبا 3 ماہ سے پابندیاں عائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں