بھارت میں زہریلی شراب پینے سی21افراد ہلاک

زہریلی شراب پینے والوں میں سے چند کی آنکھیں جزوی طور پر خراب اورپانچ افراد کی بینائی بھی چلی گئی،پولیس

پٹنہ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی بینائی چلی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دو مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسپتال کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلی شراب پینے والوں میں سے چند کی آنکھیں جزوی طور پر خراب اور 5 افراد بینائی چلی گئی ہے۔بہار کے وزیر برائے ایکسائز سنیل کمار کا کہنا تھا کہ چمپارن کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ گوپال گنج میں اموات کی تعداد 11 ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق دلت برادری سے ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں جب ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں ہوئی ہوں۔ 2016 میں بھی ایسے ہی واقعے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور زندہ بچ جانے والوں کی بینائی چلی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں