راولپنڈی ،تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتارکر کے چوری شدہ 05موٹر سائیکلز اور مسروقہ رقم11ہزار500روپے برآمدکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان وقاص اور اصغر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 05موٹر سائیکلز اور مسروقہ رقم 11ہزار500روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد عمل میں لائی گئی، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا،ایس پی راول نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں