کراچی پولیس کی پراچہ قبرستان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی (کرائم ڈیسک) کراچی پولیس نے پراچہ قبرستان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں پولیس نے پراچہ قبرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مبینہ دہشگردوں میں ریان عرف ریو ، افضل،شمیم خان عرف فیصل عرف شاہ حسین ، مزمل زیب عرف نذر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ریان عرف ریو بین الاقوامی سزایافتہ ملزم ہےجوسعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے، دہشتگرد قبرستان میں چھپے ہوئے تھے، ان کے قبضے سے 3 پستول ، منشیات اور موٹرسایئکل برآمد کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں