چینی خطرہ امریکیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے،عسکری ذرائع

چین سے خطرے کے پیش نظرامریکی فوج بڑی تعداد میں خلیج عرب میں تعینات رہنا چاہتی ہے،گفتگو

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ امریکی افواج اپنے اڈوں پر واپس جائیں گی، کیونکہ بحرالکاہل کے علاقے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی بقا میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ چینی خطرہ امریکیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی یورپ کے علاقوں میں روس کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے علاوہ امریکا چاہتا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے کہ وہ نیٹو کے اندر یورپیوں کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ ان روسی خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ امریکا مشرق وسطی سے نکل رہا ہے، بلکہ یہ کہ عسکری ذرائع نے بتایا کہ امریکہ مشرق وسطی میں ایران کے شراکت داروں اور اتحادیوں کو لاحق خطرات کو واضح طور پر دیکھ رہا ہے اور امریکا ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اس خطے میں اپنی فوجیں تعینات کرنا اور ان کی تعداد بڑھانا چاہتا ہے۔

اس خطے میں امریکی افواج اور امریکی ساز و سامان کے مکمل شائع شدہ نقشے اور اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں تاہم پینٹاگان اور سینٹرل کمانڈ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا نے علاقے سے طیارہ بردار بحری بیڑے رونلڈ ریگن کے نکلنے اور بحریہ کیمینٹیری گروپ کے انخلا کے بعد امریکا اب بھی 60 سے 70 ہزار امریکی فوجیوں کو سینٹرل کمانڈ کے تحت علاقے میں رکھتا ہے، اور ان فوجیوں کی اکثریت ان پانیوں اور خشکی کے علاقوں پر تعینات ہے جہاں پر ایرانیوں کے ساتھ کسی بھی محاذ آرائی کا خطرہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں