یمن کے ماریب شہر پر حملے بند کیے جائیں اور ملک میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوا م متحدہ نے حوثی باغیوں پر زور دیا ہے کہ یمن کے ماریب شہر پر حملے بند کیے جائیں اور ملک میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کیلئے عالمی ادارے کے نمائندے ہنس برگرند نے ایک بیان میں جنگ زدہ ملک میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا جن سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یمن کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لنڈر کنگ نے قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں یمنی حکومت اور علاقے کے دیگر ملکوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کیلئے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں