اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری

دوران ڈرائیونگ لین ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی بنایا جائیگا،لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں،ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وایلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں ،ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ لین ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی بنایا جائیگا،لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ،ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے ، شہریوں کے لئے محفوظ سفر ،لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی خصوصی ٹیم اسلام آباد کی اہم شاہراہوں ایکسپریس وے ،سری نگرہائی وے،مری روڈسمیت دیگر بڑی شاہراہوں پرلین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں،،اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بھی مختلف شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات ہیں جو کہ لین ڈسپلن کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں ،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4پر بھی شہریوں کو لین ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں،اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیںاس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانااور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے ،ایس پی ٹریفکمحمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں