عبیررضوی کا ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ماڈل عبیر رضوی نے ’خوشی‘ کی خاطر ماڈلنگ کو خیرباد کہ کر زندگی گزارنے کے لیے نئی راہیں دریافت کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔عبیر رضوی نے 2012 کے بعد ماڈلنگ شروع کی تھی اور انہوں نے متعدد معروف مقامی و عالمی برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا۔عبیر رضوی کو ان کے دراز قد کی وجہ سے بھی اہمیت حاصل رہی اور انہیں متعدد ملٹی نیشنل برانڈز نے بھی اسی وجہ سے اپنی تشہیری مہم کا حصہ بنایا۔

ماڈل نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ اپنی رضا خوشی سے ’ماڈلنگ‘ کی دنیا کو خیرباد کہ رہی ہیں۔ماڈل نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ماڈلنگ کو دنیا سے دور جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ اب کیا کرنے جا رہی ہیں۔عبیر رضوی نے لکھا کہ ماڈلنگ کی دنیا کا سفر رولر کوسٹر کی سواری کی طرح تھا، جسے انہوں نے خوب انجوائے کیا۔انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں محبت اور عزت دینے پر اداروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خوشی سے ماڈلنگ کی دنیا سے دور جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں