بھارت افغانستان کے میچ کو ’فِکس‘ کہنا بند کریں،شعیب اختر

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے بھارتی شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہیں اور ہم فائنل میں آپ سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے ایک بار بھارت کی دٴْھلائی کرنی ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ ’بھارت کے ابھی آگے دو آسان میچز ہیں، اٴْس میں اچھا اسکور کرکے جیتے اور اپنا رن ریٹ اچھا کرکے جبکہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھارت نے بہت اچھا کھیلا اور انہیں ٹورنامنٹ کی شروعات سے ہی ایسے کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں بھارتی ٹیم شروع کے میچز میں مری ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف بھی پوری ٹیم بٴْری طرح بِکھر گئی تھی لیکن بھارت نے افغانستان کے خلاف جس کھیلا کا مظاہرہ کیا ویسے ہی شروعات میں بھی کرنا چاہیے تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اب اگر نیوزی لینڈ کوئی میچ ہارتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا۔شعیب اختر نے بھارت پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فائنل آپ کا ہمارے ساتھ ہو کیونکہ ہم آپ کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔اٴْنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! میچ کے پہلے سے طے شدہ ہونے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔شعیب اختر نے کہا کہ میں افغانستان اور بھارت دونوں کی حمایت کر رہا ہوں، دیکھتے ہیں کہ کیا ان میں سے کوئی ایک معجزہ دکھاتا ہے اور آگے نکل جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں