یووراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔یووراج سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رٴْخ کیا جہاں اٴْنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے تصدیق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اٴْن کی جارحانہ بیٹنگ کی مختلف کلپس سے بنائی گئی ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہا کہ ’خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے، عوام کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں ایک بار پھر سے سال 2022 میں فروری میں میدان میں واپس آؤں گا۔‘یووراج سنگھ نے کہا کہ ’گراؤنڈ میں واپس آنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں