ترک صدر اردوان کی صحت سے متعلق افواہوں کے ٹوئٹ، تحقیقات کا آغاز

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق افواہوں کے ٹوئٹ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا ا?غاز کر دیا گیا ہے۔

ترک پولیس کے مطابق سائبر فورس ٹوئٹ کرنے والے 30 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیے بغیر ترکی واپس آنے کے بعد صدر اردوان کی صحت سے متعلق ٹوئٹس ترکی میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے۔ٹوئٹر ٹرینڈ کے بعد ترک صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے صدر اردوان کی بدھ کو آفس آنے کی وڈیو بھی شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں