پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،2اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عاصم محبوب کوگرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال رواںسے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کا مطلوب تھا، جبکہ آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم علی بٹ کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2017 سے تھانہ آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں