کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ و منی لانڈرنگ، 1400 گرفتار،81 فیصد کو سزائیں ہوئیں، ، ایف آئی اے حکام

ایف آئی اے افسران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کو قومی ذمے داری سمجھیں،ثناء اللہ عباسی

اسلام آباد (کرائم ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے 4 سال کے دوران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 1400 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 81 فیصد افراد کو سزائیں سنائی گئیں۔ جاری اعلامئے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈائون کا جائزہ لیا۔

ایف آئی اے نے کرنسی بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر ملکی اور مقامی کرنسی برآمد کی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 1400 سے زائد ملزم گرفتار کئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 81 فیصد کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کو قومی ذمے داری سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں