چین کا لبنان میں توانائی کے منصوبوں کے لیے بھرپور تعاون کا اعلان

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ توانائی کے منصوبوں میں لبنان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے لبنان میں چائنہ کے سفیر کیان منجیان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک لبنان میں توانائی کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے ۔

سفیر کا یہ تبصرہ لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاد سے ملاقات کے دوران آیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں روایتی دوستی اور باہمی تعاون کی تعریف کی۔ لبنانی وزیر توانائی ولید فیاد نے توانائی اور پانی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لبنان کے لیے طویل مدتی منصوبوں میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں