اداکارہ ایمن سلیم کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستان بھر میں ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے عوام اور شائقین بہت لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ شوبز اداکار بھی اس ریس میں پیچھے نہیں رہے۔حال ہی میں اداکارہ ایمن سلیم کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سامنے ا?ئی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ ایمن سلیم کو پاکستان کے نامور اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔واضح رہیکہ رواں سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر نے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی ا?گاہ کریں گی۔انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں