ہولی فیملی ہسپتال سے نوزائیدہ بچی کو اغواء کرلیا گیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتال سے نوزائیدہ بچی کو اغواء کرلیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس حکام اور نیو ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی ،ہسپتال میں نصیب سی سی ٹی وی کیمروں سے اغواء کاروں کی فوٹیج حاصل کی ،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی،فرانزک ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کرکے بچی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی انکوائری کے لئے ہسپتال انتظامیہ کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،واقعہ دن کو سامنے آیا،نرس نے ایم ایس ہولی فیملی کو معاملہ بارے آگاہ کیا،نرس نے بچی کے جگہ گڑیا ملنے پر ایم ایس کو آگاہ کیا،نرس کی اطلاع پر اسپتال کے گیٹ بند کرکے بچی کی تلاش شروع کی گئی،بچی کے والدین کا تعلق کلر سیداں سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں