آخر ی 2میچز:قومی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان

نمیبیا کے خلاف حیدر علی اور وسیم جونیئر پرغور، شاہ نواز انجری میں مبتلا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دو گروپ میچوں میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف فاسٹ باؤلر حسن علی، محمد حفیظ اور شاداب خان کی اوسط درجے کی کارکردگی کے باعث قومی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے ۔ امکان ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں حیدر علی،عثمان قادر یامحمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز آخری دو گروپ میچوں کی تیاری کیلئے سرفراز احمد ، محمد وسیم جونیئر، حیدر علی، خوش دل شاہ سمیت قومی سکواڈ کے بینچ پر موجود چھ کھلاڑیوں نے دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ روز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں بھی شرکت نہ کر سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں