امارات نے لبنان سے سفیرکوواپس بلالیا، شہریوں کوبیروت نہ جانے کا مشورہ

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے لبنان میں متعین اپنے سفیرکو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اوراپنے شہریوں کو اس ننھے عرب ملک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای نے لبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی کے حالیہ بیانات کے بعد کہا کہ وہ اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر بھی پابندی عاید کر رہا ہے۔بیا ن میں کہاگیاکہ یواے ای نے سعودی عرب کے بارے میں لبنان کے بعض حکام کے ناقابل قبول نقطہ نظرکی روشنی میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو جمہوریہ لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں